ایک ماہ میں 300 دستخط کرنے والی خاتون کے بارے میں جانئے

03:37 PM, 2 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس:  Priscilla Molina نامی خاتون ایک ماہ میں کم از کم 300  دستخط کرتی ہیں۔

مولینا کا  کہنا ہے کہ اس کے  پاس  پیشہ ور افراد اور مشہور  افراد آتے ہیں جو  آٹوگراف پر دستخط کرنے کے نئے طریقوں کی تلاش میں ہیں، وہ دستخط کرنے کے تین طریقے، لامحدود مسودے یا ابتدائی ناموں کا ایک نیا سیٹ  بنانے کی آپشن دیتی ہیں ۔ اور  اس  کیلئے وہ  10 سے 55  ڈالر  کے درمیان  فیس وصول کرتی ہیں۔

مولینا نے کہا کہ اس کے پاس وہ افراد آتے ہیں جو  اپنے ناموں پر دستخط کرنے کے طریقے سے تھک چکے ہوں ۔ یا وہ اپنے دستخطوں سے خوش نہیں  ہوتے۔  مولینا  ، اس کیلئے  خوبصورت، لطیف، ڈرامائی، تیز، کلاسک، فنکارانہ، گاڑھا، منحنی، پڑھنے کے قابل  یا  ناقابل فہم دستخط بھی بنا کردیتی ہیں ۔ 

وہ TikTok  کے زریعے اپنے  کاروبار کو بڑھا رہی  ہیں ، تین دستخطوں کے لیے 35 ڈالر  چارج کرتی ہے اور اپنی  ویڈیوز میں خود کو پروموٹ کرتی ہیٰں ،اس کے علاوہ وہ   منتخب تبصرہ نگاروں کے لیے اس کی ڈیزائننگ  بھی کرتی ہیں جو کہ مفت  سروس ہوتی ہے ۔

       

مزیدخبریں