عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو ملک میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا: حماد اظہر 

03:32 PM, 2 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماحماداظہرحکومت پربرس پڑے کہاملکی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی۔ ملک ڈیفالٹ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ، اسحاق ڈار میڈیا کے سامنے نہیں آتے ، عائشہ غوث پاشا چھٹی پر ہیں اور وزیراعظم معیشت پر بات نہیں کرسکتے ۔ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ہی آئے گا۔ 

سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے ڈالر کی اونچی اڑان اور بد ترین ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ میں اہم پریس کانفرنس کی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اومن مارکیٹ میں ڈالر 310 تک پہنچ گیا ہے۔ پچھلے گیارہ ماہ میں روپے نے 62 فیصد اپنی قدر کوئی ہے ۔ہم مسلسل کہہ رہے ہیں ان سے معیشت نہیں سنبھل رہی ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کبھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھاتے ہیں کبھی ان کی منتیں کرتے ہیں۔

، حماد اظہر نے پی ڈی ایم حکومت کو پاکستانی تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی تباہی تو قدرتی آفات زلزلہ اور سیلان میں بھی نہیں آتی جو معاشی تباہی اس مسلط شدہ ٹولے نے کی ہے، اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کے لیے لوگوں کو ننگا گیا، ان کے خلاف پرچے کیے گیے۔

انہوں نے کہا کہ  ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو سیاسی بنایا گیا صرف عمران خان کے خوف میں اس صورتحال سے نکلنے کا واحد ایک راستہ کے وہ صاف شفاف انتخابات کا ہے ، ملک کو اس وقت فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے ،اس وقت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنا آسان کام نہیں لیکن انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں دوبارا ملک کو معاشی استحکام بخشیں گے۔ 

مزیدخبریں