ایپ سپ کا بڑا اعزاز: استنبول یوریشیا سمٹ میں پاکستانی پویلین متعارف 

01:11 PM, 2 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

استنبول : پاکستان کی جانب سے پہلی بار ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان(ایپ سپ)کے زیراہتمام استنبول میں یوریشیا سمٹ میں پاکستانی پویلین متعارف کرائی گئی ،استنبول کی یوریشین ہائیر ایجوکیشن سمٹ میں پہلی بار پاکستانی کی چھ لیڈنگ یونیورسٹیز نے اپنے بوتھ بھی لگائے۔

یوریشیا سمٹ کے تین روزہ ایونٹ کے دوران پاکستانی بیس یونیورسٹیز کے چونتیس نمائندے شرکاءکو پاکستانی جامعات کے مختلف اکیڈمیک پروگرامز ، تعلیم کے میدان میں دستیاب مواقع ، طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلوں سے متعلق آگاہی  فراہم کریں گے۔ 

ڈپٹی پریزیڈنٹ ہائیر ایجوکیشن کونسل ہالڈن گوکٹاس، صدر یوریشیا پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ آئیدین، چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان اور کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے پاکستانی وفد کے ساتھ یوریشیا سمٹ میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔

چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے اپنے خطاب میں یوریشیا سمٹ جیسے اہم ایونٹ میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے ایپ سپ کی کاوشوں کو خوب سراہا، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے پاکستانی وفد کے چونتیس ارکان کا بھی بھرپور معاونت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ 

یوریشیا سمٹ کی پاکستانی پویلین میں جن چھ پاکستانی یونیورسٹیز نے بوتھ لگائے ان میں سپیریئر یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی آف سیالکوٹ ، یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ شامل ہیں۔ یوریشین ہائیر ایجوکیشن سمٹ عالمی سطح پر ہائیر ایجوکیشن کا بڑا سالانہ ایونٹ ہے جو کہ دنیا بھر سے آنے والے سٹیک ہولڈرز اور شرکا کو ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوشن کیلئے نیٹ ورکنگ اور اکیڈیمک پارٹنرشپ کے عظیم مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس سال بھی اس ایونٹ سے دو ہزار سے زائد وفود کو ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

پاکستانی وفد نے اپنے ترکیہ کے دورے کے دوران ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، وفد نے ترکیہ کی لیڈینگ یونیورسٹیز کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر مختلف معاہدے بھی ہوئے۔

پاکستان وفد میں ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساتھ ایشیا میاں عمران مسعود، صدر پریسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدل باسط صدر اقرا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، چیئرمین گفٹ یونیورسٹی محمد انور ڈار، ریکٹر یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، چانسلر انڈس یونیورسٹی خالد امین، وائس چانسلر شہید بینظر بھٹو دیوان یونیورسٹی ڈاکٹر اورنگ زیب خان، ریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ساتھ پنجاب عاصم نذیر، چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف فیصل آباد حیدر امین،چیئرمین بورڈ آف گورنرز یونیورسٹی آف سیالکوٹ فیصل منظور، صدر انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی محمد ریحان یونس، ریکٹر گفٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایپ سپ مرتضیٰ نور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپیریئر یونیورسٹی عائشہ زاہد، ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس منیجمنٹ نبہن شاہ کریم ،یونیورسٹی آف لاہور، اقرا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے نمائندے شامل تھے۔

مزیدخبریں