سیاسی عدم استحکام ،انٹر بینک میں ڈالر 19 روپے مہنگا ،285 کا ہوگیا

10:14 AM, 2 Mar, 2023

کراچی : سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باعث انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر تقریبا  19 روپے اضافے سے  285روپے 9 پیسے پر بند ہوا ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکے باعث کرنسی مارکیٹ بے یقینی کا شکار ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 266.11 روپے پر بند ہوا ہوا تھا ۔ گزشتہ روز قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 سے اوپر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 274 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر یہ 275 روپے پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔

مزیدخبریں