اسلام آباد : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل اوروزیر قانون نے غلط رائے دے کر خود اپنی اور حکومت کی سبکی کروائی۔ اس سے پہلے وزیر قانون کو اس وقت گھر جانا پڑا جب انھوں نے “یہ جو دھشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے” کہ نعرے لگوائے۔ اس بار حکومت کو لا منسٹر اور اٹارنی جنرل کو نا اھلی اور بددیانتی پر گھر بھیجنا چاہیے۔
'
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے اور ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سے انتہائی مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پرمستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔