انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کی وجہ سے انتخابات مؤخر کرنے کا نہیں سوچ رہے چاہے جو بھی ہو جائے انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔
حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں صدر طیب اردوان نے کہا کہ حکومت زلزلے کے بہانے صدارتی، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخر نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تباہ کن زلزلے اور 45 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے باوجود انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔ ووٹنگ کے لیے اپنے سابق منصوبے پر قائم رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے زلزلے کے بعد سے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ممکنہ وقت کے بارے میں متضاد اشارے مل رہے تھے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ انہیں سال کے آخر تک ملتوی کیا جا سکتا ہے یا 18 جون کو شیڈول کے مطابق ہو سکتا ہے۔