سپریم کورٹ میں 2 دھڑے بننا انتہائی خطرناک ہے، الیکشن نہ ہوئے تو مارشل لا لگے گا: اعتزازاحسن 

09:07 AM, 2 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : معروف قانون دان اور سابق وفاقی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں دو دھڑے بننا انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقسیم واضح نظر آ رہی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ بھی دوسری طرف چلے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ویکیوم بنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی مختلف تشریحات کی جا رہی ہیں۔ اگر حکومت سپریم کورٹ کے کہنے پر الیکشن نہیں کراتی تو مارشل لا کا خطرہ ہے۔ 

مزیدخبریں