سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ کو کام سکھانے کیلئے کیا کچھ کیا ؟

11:59 PM, 2 Mar, 2022

ممبئی :سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کو ہمیشہ سے کوئی تفصیلی ہدایات نہیں دیتے تھے ایسا ہی کچھ انہوں نے عالیہ بھٹ کیساتھ ہی کیا ۔

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے کام کے طریقہ کار سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکاروں کو زیادہ تفصیل بتانے کی عادت نہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر اداکار اپنے اندر چھپا ٹیلنٹ مجھے زیادہ سے زیادہ دکھایا جس کی وجہ سے ہی ان کے کام میں زیادہ نکھا ر آتا ہے ۔

بھارتی معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا عالیہ نے جب میرے ساتھ پہلی فلم سائن کی تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ میں نے اس کے ساتھ کیا کچھ کیا ؟کچھ نہ چاہتے ہوئے بھی عالیہ بھٹ کا ٹیلنٹ دیکھتے ہوئے اُسے زیادہ سے زیادہ اداکاری دکھانے کیلئے ہدایات نہ دیتا تھا کیونکہ ایسا کرنے سے اداکار کے اندر چھپا فنکار باہر نہیں آتا اور میں نے ایسا ہی کچھ عالیہ کیساتھ کیا ۔

سنجے نے اپنی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے 30 سیکنڈز کے دورانیے کے ایک منظر کی بات کی جس میں گنگوبائی (عالیہ) کو ٹیلی فون پر اپنی والدہ سے بات کرنی تھی اور ٹیلی فون آپریٹر پر شدید غصہ کرنا تھا،اس سین پر ہدایتکار نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ وہ لمحہ تھا جس نے مجھے اس بات پر مکمل اعتماد دلایا کہ عالیہ بھٹ کو اس کردار کے لیے چن لینا ایک درست فیصلہ تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عالیہ کے ساتھ اس سین سے متعلق صرف بات چیت کی تھی اور انہیں اس کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات نہیں دی تھیں۔

مزیدخبریں