نیویارک :اقوام متحدہ میں روس پر یوکرین حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ،اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 141 نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ35 نے غیر حاضر اور پانچ نے مخالفت میں ووٹ دیے ۔
تفصیلات کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر کیے گئے حملے پر اقوامتحدہ میں مذمتی قرار داد پیش کی گئی ،قرارداد میں اقوام متحدہ کی جانب سے ایک بار پھر روس کے یوکرین پر حملوں کی مذمت کی گئی۔
قرارداد میں تمام ممالک نے مطالبہ کیا کہ روسی فیڈریشن فوری طور پر یوکرین کے خلاف اپنی طاقت کا استعمال بند کرےاور غیر مشروط طور پر اپنے تمام فوجی دستوں کو واپس بلا لے۔
قرارداد پیش کیے جانے کے بعد اس کے حق میں 141 ووٹ سامنے آئے جبکہ 35 ممالک کے نمائندے غیر حاضر تھے جبکہ پانچ ممالک نے مخالفت کی جس کے بعد اقوام متحدہ میں یوکرین پر روس حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔