ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میںا س وقت حالات بگڑ گئے جب پارلیمنٹ لان میں پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی ،گزشتہ 3 ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اور مظا ہرین کے درمیان جھڑپیں شدید ہو گئیں ۔
دارالحکومت ویلنگٹن میں ویکسین مخالف احتجاج کے مظاہرین نے پارلیمنٹ کے لان میں کئی خیموں اور ایک سلائیڈ کو آگ لگا دی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں ۔
ویکسین کی مخالفت کرنے والوں کیساتھ پر امن نیوزی لینڈ سرکار کا اس طرح کا رویہ انتہائی شرمنا ک تھا اور نیوزی لینڈ عوام کیلئے ایک غیر معمولی ردعمل تھا ۔
احتجاج کے 23 ویں روز پولیس نے پارلیمنٹ کے سامنے قابض علاقے پر ہلہ بول دیا اور وہاں احتجاج کرنے والوں کی طرف سے بنائے گئے خیمے ،بارورچی خانہ اور بیت الخلا کو اُکھاڑ پھینکا اور مظاہرین کو وہاں سے جانے کی ترغیب دی لیکن مظاہرین نے وہاں سے جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے لڑائی شروع کر دی ۔
پارلیمنٹ کے گرد احتجاج کے دوران مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کو معطل اور ویلنگٹن اسٹیشن کو بند کر دیا گیا ہے۔پولیس نے 60 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔
اب تک مظاہروں کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مظاہرین کو پر امن رہنے کی اپیلیں بھی کیں ۔