کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ,سابق ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق

08:38 PM, 2 Mar, 2022

پشاور:کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خوفناک دھماکہ ہوا جس میں اب تک سابق ڈی ایس  پی سمیت  3 افراد جاں بحق اور 20  کے قریب افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ میں فاطمہ جنا ح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہوا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق  سابق ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں سابق ڈی ایس پی پولیس اجمل خان بھی شامل ہیں ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں ۔

عینی شاہدین کے مطابق  ، دھماکے کے بعد قریب دکان میں آگ لگ گئی ، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں