وزیر اعظم کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس 

وزیر اعظم کی زیرصدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس 

اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیرصدارت ملکی سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس بلایا گیا جس میں قومی سلامتی امور سے متعلق مشاورت کی گئی ،اہم اجلاس میں وفاقی وزرا ،سول اور اعلیٰ عسکری حکام  نے بھی شرکت کی ۔


تفصیلات کے وزیر اعظم کی زیر صدار ت ہونے والے سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس میں قومی سلامتی امور سے متعلق مشاورت کی گئی،اجلاس میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور خارجہ پالیسی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔