اتحادیوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد ،بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

05:15 PM, 2 Mar, 2022

اسلام آباد:چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کے بغیر ہی تحریک عدم اعتماد لائینگے اور اُسے کامیاب بھی بنائینگے ،قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن پر ارکان سے دستخط کرانا شروع کردیئے ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کو توڑے بغیر بھی تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، چوہدری برادران نے بھی ذہن میں فیصلہ کرلیا ہوا ہے ،ہم جانتے ہیں چوہدری برادران، عوام ،پاکستان کے لئے مثبت فیصلہ کریں گے ۔


چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر نے کہا ہم پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے بھی مکمل طور پر تیار ہیں ،لیکن لگ ایسا رہا ہے حکومت اجلاس بلانے میں تاخیر کیلئے تزئین و آرائش کے بہانے بنا نا شرو ع کر دے گی ،انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے کچھ موڈیلٹی تیار کر رہے ہیں ،قومی اسمبلی کا اجلاس ریکوزیشن کرنے کےلیے ممبران کے دستخط کروا رہے ہیں۔

رانا تنویر نے کہا حکومتی اتحادی جماعتوں نے ذہن بنایا ہوا ہے وہ مثبت فیصلہ کریں گے ،چوہدری برادران سیاسی اور تجربہ کار لوگ ہیں، نسل در نسل سے سیاست کررہے ہیں، ملک اور قومی مفاد میں اہم سیاسی فیصلہ کرینگے ۔

مزیدخبریں