روس نے دنیا کو ایٹمی جنگ کیلئے بھی خبردار کر دیا 

Russian FM,Lavrov Faces

ماسکو :روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے کہا اگر تیسری عالمی جنگ چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو پھر وہ ایٹمی ہتھیاروں سے ہی لڑی جائے گی ۔

روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں کیلئے پہلے ہی تیار تھے ،انہوں نے اقوام متحدہ جیسے پلیٹ فورم پردو ٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر تیسری عالمی جنگ چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو پھر یہ جنگ ایٹمی ہتھیاروں سے ہی لڑی جائیگی ۔

دوسری جانب روس کی یوکرین پر بمباری  میں شدت آ گئی ہے ، روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے جنوبی شہرخیرسون پر قبضے کا دعوی کر دیا ہے ،روس کےچھاتہ بردار فوجی یوکرینی شہر خارکیو میں داخل ہو چکے ہیں ،روسی فوج کا بڑا قافلہ    دارلحکومت  کیف  کے قریب پہنچ گیا  ہے۔ 

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 8 لاکھ  30 ہزار یوکرینی  ملک چھوڑ چکے ہیں ،یورپی یونین نے روس کے بعد بیلاروس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی ہے ،یہ پابندیاں بیلا روس کی مشہور شخصیات کو نشانہ بنائے گی ۔