لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں عمدہ کاکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کے بعد نیا کام ملنے پر کافی خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بچوں کو سکول پہنچانا شروع کر دیا ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی پہلی ’اسائنمنٹ‘ بہت اچھی لگ رہی ہے۔
Dropping off kids to school ????. Post retirement 1st assignment taken over….. M loving it ????
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) March 2, 2022
واضح رہے کہ 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کچھ عرصہ قبل بین الا قوامی کرکٹ سے باقاعدہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
رواں سال انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور فائنل میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹرافی جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔