اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام بلاسود قرضوں کے اجراءکا آغاز کریں گے جس کے تحت اربوں روپے کے قرض فراہم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام بلاسود قرضوں کے اجراءکا آغاز کریں گے۔ یہ پروگرام تخفیف غربت کیلئے وزیراعظم کے ویژن کا حصہ ہے۔
کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 2 سال کے عرصے میں 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے اور حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کامیاب پاکستان پرگرام کی تقریب فیصل مسجد میں ہو گی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم آج کامیاب پاکستان پروگرام بلاسود قرضوں کے اجراءکا آغاز کریں گے
09:33 AM, 2 Mar, 2022