آوازسے تیز چلنے والا سپر ایرو ڈرون تیار کرلیا گیا

08:57 PM, 2 Mar, 2021

سنگاپور ،معروف  ایوی ایشن کمپنی نے سپر سانک ڈرون تیار کر لیا 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون آواز کی رفتار سے بھی تیز سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایرونامی سپرسانک ڈرون جاسوسی کے مشن کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ یہ ڈرون 26 سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتا ہے ۔ 

ایرو سپرسانک ڈرون کو ویپن سسٹمز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈرون کی قیمت 90 لاکھ ڈالر سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی کمپنی نے اس سے کم صلاحیت کا ڈرون تیار کیا تھا جس کو بہت جلد پذیرائی ملی تھی ۔ 

مزیدخبریں