مریم پنجاب میں سینیٹ الیکشن چاہتی تھیں لیکن نواز شریف نے بلامقابلہ کا فیصلہ دیا

08:50 PM, 2 Mar, 2021

لاہور: پنجاب میں سینیٹ کے حوالے سے اہم پیشرف سامنے آئی ہے۔ مریم نواز پنجاب میں سینیٹ کا الیکشن چاہتی تھیں لیکن پارٹی کے سینئر ممبران کی تجویز پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلامقابلہ کا فیصلہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عشائیے میں شرکت کی دعوت پر ان سے معذرت کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو عشائیہ میں شرکت کے لیے فون کیا تھا۔ ٹیلیفونک بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مریم صاحبہ آپ کو عشائیہ میں آنا چاہیے۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے ذاتی مصروفیت بتا کر عشائیے میں شرکت سے معذرت کر لی۔ مریم نواز اپنی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ کی وجہ سے مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پنجاب میں سینیٹ کا الیکشن چاہتی تھیں تاہم پارٹی کے سینئر ممبران کی تجویز پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلامقابلہ کا فیصلہ دیا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے معاملے پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں بھی کہا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کا جواب نہیں دینا چاہتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پنجاب کی 11 خالی نشتوں پر نامزد تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے حصے میں پانچ، پانچ نشستیں آئی ہیں جبکہ ایک سیٹ مسلم لیگ ق کے حصے میں آئی تھی۔ 

مزیدخبریں