اسلام آباد، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں
اسد عمر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہورہا ہے اور اسمبلی کے فلور پٌر دھینگا مشتی ہورہی ہے ۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ سب کرکے ان کو کچھ بھی نہیں ملنا ۔ عوام جمہوریت کا سیاہ ترین روپ دیکھ رہی ہے ۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کاش! مکروہ کاروبار کو کم از کم آئندہ کے لیے ختم کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ کل سینیٹ کا الیکشن ہورہا ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں برتری لینے کے لئے جوڑتوڑ کررہی ہیں ۔