ویڈیو میری ہے، ہم نے ساری زندگی ضمیر کا ووٹ مانگا جو اب بھی مانگ رہے ہیں: علی رضا گیلانی

08:44 PM, 2 Mar, 2021

اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے منظرعام پر آنے والی اپنی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں صرف سینیٹ الیکشن پر بات ہو رہی ہے اور کسی جگہ پر بھی پیسوں کی بات نہیں ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پیپلز پارٹی کی رہنماء شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے لیک ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری گفتگو سب کے سامنے ہے، ہم نے ضمیر کا ووٹ مانگا جو ہم نے ساری زندگی مانگا ہے لیکن عمران خان صاحب نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے۔ 

سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا لیکن تمام ممبران اسمبلی سے ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے، ویڈیو میں موجود لوگوں نے مجھ سے کہا کہ ہم ووٹ گیلانی صاحب کو دینا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے فرد کو ووٹ کیوں دیں جو ہم سے ملتا تک نہیں ہے۔

علی حیدر گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پھر بھی ملنا ہے اور ووٹ بھی مانگنا ہے، عمران خان نے اپنے تمام اراکین کو 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر نوٹس لینا چاہیے۔
 

مزیدخبریں