میونخ : جرمن ماہرین نے موت کی چار دن پہلے پیش گوئی کرنے والا وائرلیس ہارٹ سسٹم تیار کرلیا ہے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہناہے کہ فالج یا دل کے دورے کے پیشگی وارننگ کے لیے وائرلیس ریڈار سسٹم استعمال کرنے لگے ہیں ۔
جو چارروز پہلے ہی موت کے وقت کی پیشگوئی بھی کردیتا ہے ۔
ریڈار میں ہائی فریکویئنسی کے انتہائی حساس سینسرز نصب ہیں ۔ جو مریضوں کی دل کی دھڑکن اور سانس دونوں کا مسلسل تجزیہ کرسکتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق کوویڈ نائیٹن کے مریضوں کے لیے بھی ریڈار ٹیکنالوجی کا استعمال مفید ثابت ہوا ہے ۔
ریڈار کے ذریعے وائرس کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتاہے جس سے طبی عملہ انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے ۔