اپوزیشن کی طرف سے پیسہ چلانے کے باوجود سینیٹ انتخاب جیتیں گے: وزیراعظم

01:08 PM, 2 Mar, 2021

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں آج بھی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ارکان اسمبلی کی ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی موجود ہیں۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے ارکان اسمبلی کے مسائل سنے اور خدشات دور کیے ۔وزیر اعظم کچھ دیر بعد ارکان اسمبلی کو ظہرانہ بھی دیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے  وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ہمارے اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں ۔میں اسی لیے شفاف انتخابات کےلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا۔ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں ۔ عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے ۔ 

مزیدخبریں