لاہور : پنجاب میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے نئے سال کے آغاز سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق تعلیمی سال 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز تک کھول دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معمول کے مطابق اسکول کھولے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب صورتحال معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔
اس پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب تک کورونا کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی سندھ میں ایک دن تعلیم اور ایک دن چھٹی کا قانون نافذ رہے گا۔