پاکستان ریلویز انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس بارہ سال بعد بحال 

12:11 PM, 2 Mar, 2021

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس بحال کردی ہے ، انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس بارہ سال کے طویل عرصے کے بعد دوبادہ بحال ہوئی ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلویز کے ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان چار مارچ دوہزار اکیس سے انٹرنیشنل گڈز ٹرین سروس چلائی جائیگی ۔ 

اس حوالے سے پہلی انٹرنیشنل گڈز ٹرین ترکی سے دو ہفتوں میں کراچی پہنچے گی ، یہ ٹرین دو ہفتوں کے دوران کل آٹھ ہزار چار سو نوے کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کریگی ۔ 

ترکی سے روانہ ہونے والی ٹرین ایران ، زاہدان ، کوئٹہ ، اور روہڑی سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی ۔ ترکی سے پاکستان پہنچنے والی انٹرنیشنل گڈز ٹرین اپنے ہمراہ گھریلو استعمال ، الیکٹرونکس لائیگی ، جس کے بعد مارچ ہی میں یہ ٹرین سامان لے کر کراچی سے ترکی کے لیے روانہ ہوجائیگی ۔ 

مزیدخبریں