کیلفورنیا: دنیا بھر میں عموماََ ڈرائیونگ لائسنس کے ضروری تصویر بنوانی پڑتی ہے ، لیکن کورونا کے دنوں میں تصویر بنوانے والے اکثر پریشان ہوجاتے ہیں ایسے میں ایسی حرکت بھی سرزد ہوجاتی ہے کہ دنیا بھر میں دلچسپی کا باعث بن جاتی ہے ۔
ایسی ہی صورتحال کیلفورنیا کی رہائشی لیزلی کے ساتھ پیش آگئی ، لیزلی جو گزشتہ دنوں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے گئی تو کود نائنٹن کی وجہ سے ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر اتنی زیادہ عمل پیرا ہوئی کہ ڈرائیونگ کی تصویر کے دوران بھی ماسک اتارنا بھول گئی ۔
حیران کن امر یہ رہاکہ تصویر اتارنے والے خودکار سسٹم نے بھی اس کی تصویر اتار لی اور جب اس کا ڈرائیونگ لائسنس ڈلیور ہو اتو اس پر وہی ماسک والی تصویر تھی .
لیزلی کے ڈرائیونگ لائسنس پر ماسک والی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی جس کو دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھاجارہاہے ۔