کوئٹہ :بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آج بلوچ کلچر ڈے منایا جارہا ہے ۔اس دن کی مناسبت سے بلوچ ثقافت کے مختلف پہلوؤں اور رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
دنیا بھر میں آج بلوچ ثقافت کے دن کو بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے ۔اس حوالے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان اور ملک کے مختلف علاقوں میں رنگا رنگ پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے لوگوں نےروایتی بلوچی پگڑی اور روایتی لباس زیب تن کیا ہے۔دھول کی تھاپ پرروایتی رقص اس دن کا خاصہ ہے۔
بلوچ ثقافت دن کی مناسبت سے زمانہ قدیم میں استعمال ہونے والی اشیاء کی نمائش بھی کی جائے گی ۔دو مارچ بلوچ ثقافت دن کے طور پر گزشتہ کئی سال سے منایا جارہا ہے ۔