ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس کروڑ سے تجاوز کرگئی 

11:08 AM, 2 Mar, 2021

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان  ویرات کوہلی  فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب پر بازی لے گئے ہیں ، ویرات کوہلی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی  ہے ۔ 

ویرات کوہلی کے اس سنگ میل کو عبورکرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارتی کپتان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوروز رکھنے والے کھلاڑی معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو ہیں ۔ 

مزیدخبریں