اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سندھ سے سینیٹ کے لیے امیدوار سیف اللہ ابڑو کو سپریم کورٹ سے بھی ریلیف مل گیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ سے پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔
سپریم کورت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل نمٹا دی ۔درخواست گزار کو الیکشن کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔شاہد رند نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے اپیل دائر کی تھی ۔
سیف اللہ ابڑو سندھ سے ٹیکنوکریٹ نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ۔سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی تعریف پر پورا نہ اترنے کا الزام تھا
۔ اپیل کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔