وزیراعظم آج ارکان اسمبلی کے حفیظ شیخ سے متعلق تحفظات دور کریں گے

10:07 AM, 2 Mar, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی کے لیے خود سرگرم ہیں ۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز 30 ارکان اسمبلی سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اپنے چیمبر میں ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آج بھی ارکان اسمبلی سے ملیں گے۔

وزیراعظم تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ کچھ ارکان سے وزیراعظم ہاؤس، بعض سے اسمبلی چیمبر میں ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم ارکان اسمبلی کے حکومتی سینیٹ امیدوار سےمتعلق تحفظات دور کریں گے۔

وزیراعظم حکومتی واتحادی ارکان قومی اسمبلی کو ضروری ہدایات جاری کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ارکان قومی اسمبلی کے حلقے کے مسائل بھی سنیں گے۔ تحریک انصاف کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں