کے پی میں آلودگی پھیلانے والوں کو کھلی چھوٹ، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی 5 سال سے غیر فعال

09:23 AM, 2 Mar, 2021

پشاور: خیبر پختونخوا میں ماحولیات کے تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق کے پی میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پانچ سے غیر فعال ہے۔ آڈیٹرجنرل کی طرف سے  خیبرپختونخوااسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے ماحولیاتی تحفظ  کونسل کا کوئی اجلاس نہیں ہوا ۔ ماحولیاتی تحفظ  کونسل کے پاس خیبرپختونخوا میں صنعتی آلودگی کی کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق ای پی اے عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی دینے میں بھی ناکام رہی ۔ ادارے کے پاس ماحولیات نگرانی کے لیے وسائل دستیاب نہیں۔ ای پی اے کے زیرانتظام لیبارٹری میں  جدید الات موجود نہیں۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمانے کی مد میں وصول  44 لاکھ روپے قواعد کے برخلاف خزانے میں جمع کیے گئے۔ بے قاعدہ جرمانے جمع ہونے سے خوردبرد کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں