اوسلو:نوبیل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہےکہ رواں سال امن کے نوبیل انعام کیلئے 300 سے زائد نامزدگیاں ہوئی ہیں جن میں موحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آواز اٹھانے والی رضاکار گریٹا تھونبرگ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔
مجموعی طور پر یہ 329نامزدگیاں 2016کی ریکارڈ 376 نامزدگیوں سے کم ہیں،نامزد امیدواروں کے نام کم سے کم 50 سال تک خفیہ رکھے جاتے ہیں ، لیکن اسپونسرز- جن میں سیاستدان ، سابق انعام یافتہ اور یونیورسٹی کے پروفیسر شامل ہیں - اپنی پسند کو عوام کے سامنے بیان کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔