کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 42 افراد جاں بحق،1163 نئے کیس رپورٹ

کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 42 افراد جاں بحق،1163 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 42 افراد جاں بحق،1163 نئے کیس رپورٹ
سورس: File Photo

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے باعث 42  افرادجاں بحق ہوگئے ۔این سی او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے نئے ایک ہزار 163 کیسز رپورٹ ہوئے۔


ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتو ں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 938 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 528 ہو گئی ہے۔پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار 683، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 412، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 615 بلوچستان میں 19 ہزار 66، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 280 کیسز رپورٹ ہوئے۔


ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 22 ہزار 124 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 948 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 47 ہزار 406 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 529 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 938 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 391، سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 85، اسلام آباد میں 501، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 306 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔