پچیس ہزار سے کم آمدن والے افراد کو عمران خا ن نے بڑی خوشخبری سنادی

10:25 PM, 2 Mar, 2020

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے 25ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ، فیصلے سے حکومت متوسط طبقے کو آٹا چینی دال اور گھی کی خریداری میں ریلیف دے گی.

تفصیلات کے مطابق پیر کوکم آمدنی والے افراد کے لیے حکومت کی طرف سے مدد کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متوسط طبقے و غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ فیصلے سے قبل وزیراعظم نے تمام محکموں سے بریفنگ بھی لی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت آٹا، چینی، دال اور گھی کی خریداری میں مدد کرے گی۔وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کیلئے رقم مختص کرنےکی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گاجبکہ حکومت ایسے سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی، وفاق اور صوبے مل کر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ فیصلے کے تحت 25ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کو راشن کی خریداری میں حکومت معاونت کرے گی جس سے متوسط طبقہ کم نرخوں پر روزمرہ کھانے پینے کی اشیائآٹا چینی دال اور گھی خرید سکے گا، فیصلے پر عمل درآمد کےلئے رواں سال پیش ہونے والے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے فیصلے سے ملک بھر میں تمام کم آمدن والا طبقہ مستفید ہو سکے گا.

اس سلسلے میں اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلی حکومتیں ایسے طبقے کا احساس نہیں کرتی تھیں تاہم موجودہ حکومت ایسے سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب اس ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔

مزیدخبریں