وزیرا عظم عمران خان نے احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیرا عظم عمران خان نے احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور شاندار منصوبے کا افتتاح کر دیا،مستحق طلبا کو وظائف دینے کے لیے احساس اسکالر شپ پروگرام لانچ کردیا۔

اسلام آباد میں احساس اسکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پناہ گاہوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہیں بھی احساس سوچ کے تحت بنائیں۔ جو لوگ اپنے لیے وکیل نہیں کرسکتے، انہیں قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ پر کسی بھی اسپتال میں علاج کرایا جاسکتا ہے۔ ہیلتھ کارڈ غریب خاندان کیلئےنعمت ہے۔غریب خاندان کسی بھی اسپتال سے 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج کراسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب لوگوں کوعدالتوں میں مفت انصاف دلوائیں گے۔ نچلے طبقے کے اوپر آنےمیں بہت سی رکاوٹیں ہیں۔ کوشش ہے معاشرے میں پیچھے رہنے والوں کو اوپر لائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقے کا احساس ہی ریاست کا بنیادی اصول ہے۔ مدینہ کی ریاست نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمزور طبقے کواوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔