اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے پیرپگارا نے ملاقات کی, ملاقات میں صوبہ سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدرالدین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے.
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو سندھ کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، پیر پگارا نے صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات کی تعریف کی، ملاقات میں موجود شرکا نے وزیر اعظم سے کفالت پروگرام کے صوبہ سندھ میں دائرہ کار میں توسیع کی درخواست کی۔