حکومت اپوزیشن سے انتقام لینے کے سوا کچھ نہ کر سکی، رانا ثناء اللہ

08:43 AM, 2 Mar, 2020

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں اپوزیشن سے انتقام لینے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان نے خود کابینہ اجلاس میں کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹس درست ہیں اور نواز شریف کو جانے دیں۔

مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کی مرضی اور عدالت کی اجازت پر بیرون ملک گئے۔ فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے انگلینڈ کو خط لکھنے کی بات کر کے توہین عدالت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکنٹینر پرجھوٹ بولا اور گمراہی پھیلائی، اٹھارہ ماہ میں لوگ جان گئے انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے 10 ہزار ارب قرضہ سے 12 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، موٹرویز اور اسپتال بنائے۔ عمران خان کی حکومت ڈیڑھ سال میں 11 ہزار ارب قرضہ سے کوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہ کرسکی اور مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔

مزیدخبریں