سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

06:29 PM, 2 Mar, 2019

ممبئی:  بھارتی گلوکار سونو نگھم نے بھارتی میڈیا کی حرکتوں کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی جنگ کی حمایت نہیں کر سکتے، انہوں نے بھارتی میڈیا کو پٹاخے نہ بجانے کا مشورہ دیدیا۔

بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ملک تمیز سے رہتا ہے، کسی کی موت کا جشن منانا اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں، کسی پر تنقید کرنے والوں کو جواب کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔

https://youtu.be/17og6fJX0_o

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا کوئی اختتام نہیں ہوتا، بھارتی میڈیا کا حال یہ ہے کہ ایک گیند کرا کے کہتے ہیں کہ ہم جیت گئے، بھائی پہلے سامنے والے کو شاٹ تو مارنے دو۔

یاد رہے کی پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر اُگلتے بھارتی میڈیا کو اپنوں نے ہی آئینہ دکھادیا۔ بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے سینئر ایگزیکٹو ایڈیٹر رویش کمار نےکہا کہ میڈیا رپورٹنگ کے نام پر جنگ لڑنا شروع ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں