کراچی : مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، ہم جلد حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ،سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دوبارہ نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائے گا، حکومت کا تختہ الٹ کر واپس لوٹیں گے۔
مولانا فضل الرحمن نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دباؤ پر ہو رہے ہیں۔