لاہور: لاہور میں سپیریئر یونیورسٹی کے کانووکیشن 2019 کا انعقاد ہوا۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ کانووکیشن میں 194 طلبہ میں گولڈ میڈلز اور 2300 میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
چئیرمین سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن کا کہنا تھا طلبہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا طلبہ کی کامیابی انھیں مستقبل کے معماروں پر مزید محنت کرنے کا حوصلہ فراہم کر رہی ہے۔
سپیریئر یونیورسٹی سے اسناد حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد پہلے ہی پروفیشنل زندگی میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔