بھارت نے ابھی نندن کے ساتھ اچھوتوں جیسا برتاؤ کرنا شروع کر دیا

04:07 PM, 2 Mar, 2019

نئی دہلی: وطن واپس پہنچے کے بعد بھارت اپنے پائلٹ ابھی نندن جو کل ان کے لئے ہیرو تھا آج اس کے ساتھ اچھوتوں جیسا برتاؤ کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کی ابھی نندن سے ملاقات ہوئی ہے اور بھارتی وزیر دفاع نے انہیں 10 فٹ دور بٹھا کر ملاقات کی۔

گزشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچاکر گرفتار کر لیا تھا۔

مزیدخبریں