جعلی حکومت برداشت نہیں،جلد تختہ الٹ دیں گے:مولانا فضل الرحمن

جعلی حکومت برداشت نہیں،جلد تختہ الٹ دیں گے:مولانا فضل الرحمن
کیپشن: فائل فوٹو

سکھر:جمعیت علماءاسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، ہم جلد حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دوبارہ نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائے گا، حکومت کا تختہ الٹ کر واپس لوٹیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دباؤ پر ہو رہے ہیں۔