نئی دہلی: بڈگام میں تباہ ہونے والے مگ 21 کے پائلٹ کی بیوہ نے بھارتی شہریوں کو کھری کھری سُنا دیں۔
بھارتی پائلٹ کی بیوہ نے فیس بُک پر شر انگیزی پھیلانے والے بھارتیوں کو خبردار کیا کیا کہ وہ وار ہسٹیریا پیدا نہ کریں اگر ان کو جنگ کا شوق ہے تو وہ فوج میں شامل ہو جائیں تو انہیں پتا چل جائے گا کہ جنگ کیا چیز ہوتی ہے۔
بھارتی پائلٹ کی بیوہ نے مزید کہا جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں نہیں۔
خیال رہے پاکستانی سرحدی حدود میں گھسنے والے بھارت کے دو طیارے بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے مار گرائے تھے جب کہ ایک پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
گزشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا۔