فواد چوہدری نے بالی ووڈ کی خوبرو حسیناؤں کو کرارا جواب دے دیا

02:47 PM, 2 Mar, 2019

لاہور: وزیر اطلاعات فواد چوہدری پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے بجائے اسے بڑھاوا دینے پر بالی وڈ شخصیات پر برس پڑے۔ بھارتی فلمی شخصیات بھی سوشل میڈیا پر بیان بازی میں پیش پیش ہیں اور ایسے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بالی وڈ شخصیات کی نفرت انگیزی پر برہم ہو گئے۔

ٹوئٹر پر بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے گفتگو کی جس پر فواد چوہدری نے انہیں کرارا جواب دیا۔

بھارتی اداکارہ کی ٹوئٹ کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ بالی وڈ والے سب سے بہتر یہ چیز کر سکتے ہیں کہ جو ان کی سمجھ سے باہر ہیں ان مسائل میں ٹانگ نہ اڑائیں، وہ بنیادی مسئلوں کو نہیں سمجھتے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو لوگ قسمت کے جھٹکے سے نامور شخصیت بن گئے ہیں جنگ کے بارے میں بات کرنا ان کے لیے ایک کاروبار ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جس کے بعد پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی پر انہیں راہِ فرار اختیار کرنا پڑی۔

مزیدخبریں