بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ، پاک فوج کے دو جوان شہید

02:21 PM, 2 Mar, 2019

راولپنڈی:بھارتی فوج کی ایل او سی نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی پرفائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق نکیال سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے2جوان شہید ہوگئے،شہید ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں ,پاکستانی فوج کی کارروائی سےبھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شہری آبادی پرفائرنگ کےجواب میں دونوں جوان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔پاک فوج کی جوابی کاروائی میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

قبل ازیں آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ بار کے نتیجے میں دو شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں