اسرائیل کو تسلیم کرلیا جائے تو کوئی حرج نہیں:اسلم رئیسانی

01:51 PM, 2 Mar, 2019

کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اگر تسلیم کر لیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب اسلم خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ سارا جھگڑا پانی کا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین اصل تنازعہ کشمیر نہیں بلکہ پانی کا تنازعہ ہے۔ دونوں ممالک کو بندوق اور بارود کے بجائے مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے تنازعہ حل کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے باعث دونوں ممالک اربوں ڈالر دفاعی بجٹ پر خرچ کر رہے ہیں، تنازع ختم کر کے یہ رقم دونوں ممالک کو اپنے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اسرائیل سے تعلقات بنانے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے تعلقات بنائے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں