ہماری یونیورسٹی ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال رہی ہے، چیئرمین سپیریئر گروپ

01:05 PM, 2 Mar, 2019

لاہور: چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر  چودھری عبدالرحمان نے سپیریئر یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے طلبا پاکستان کا بہترین مستقبل ہیں اور سپیریئر یونیورسٹی ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال رہی ہے۔ مجھے اپنے اساتذہ اور انتظامیہ پر فخر ہے۔

چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر   چودھری عبدالرحمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہم نے آئیڈیا کروڑوں جیسا پروگرام شروع کیا اور ہم سپیریئر یونیورسٹی کو روایتی یونیورسٹی نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان کا بھی شکر یہ ادا کیا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کا سفر دھیرے دھیرے آگے بڑھتا ہے اور ترقی کی منزلیں طے کرنے کیلئے محنت اور لگن ساتھ چلتی ہے۔ میری کامیابی کے پیچھے میرا یقین اور پختہ ایمان ہے جبکہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں کہا ہے جتنی محنت کرو گے اتنا ملے گا۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ میں کر سکتا ہوں تو آپ کر سکتے ہیں کیونکہ قرآن پاک میں ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔

مزیدخبریں