لاہور: سپیریئر یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے خطاب کرتے ہوئے کہا خطے میں امن و استحکام ہماری ترجیح ہے اور اس پر سختی سے کار بند ہیں۔ افغانستان میں بدامنی اور انتشار سے پاکستان بھی متاثر ہوتا ہے ۔
فواد چودھری نے مزید کہا پوری پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت، میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ وزیراطلاعات نے کہا آج 70 سال کے بعد بھارت تقسیم اور پاکستان متحد ہے۔ کل تمام ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے اور اتوار کو سعودی عرب کے وزیرخارجہ پاکستان تشریف لائیں گے۔ آج ترکی،سعودی عرب ،عرب امارات ، ایران پاکستان کی پشت پرکھڑے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا بھارت کشمیر کو ایک علاقے کے طور پر دیکھتا ہے لیکن ہمارا کشمیریوں سے رشتہ علاقے کا اور خون کا رشتہ ہے۔ بھارتی بارڈر پرکشیدگی سے کشمیری اورپنجابی سب سے زیادہ متاثرہوتے ہیں۔ پاکستان کے کسی حصے میں کسی پاکستانی کو تکلیف ہو تو پورا پاکستان یکجان ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے فارغ التحصیل اور اسناد لینے والے طلبا و طالبات کو ان کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔