پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو حقیقی ہیرو قرار دیدیا

پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو حقیقی ہیرو قرار دیدیا

نئی دہلی:پاکستان کی بہو اورشعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے دو روز قبل پاکستان میں طیارہ گرنے کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ، ونگ کمانڈر ابھے نندن کو حقیقی ہیرو قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابھے نندن کی رہائی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے رہائی پاکر بھارت واپس جانے والے ونگ کمانڈر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جس ہمت ، عظمت اور بہادری کا آپ نے مظاہرہ کیا اس پر وطن آپکو سلیوٹ پیش کرتا ہے۔ثانیہ مرزا کے ٹوئٹ کو پاکستانیوں نے مجبوری کا نام دیا تو ایک صارف نے شعیب ملک کو اپنی بھابھی کی شکایت لگاتے ہوئے پنجابی میں کہا کہ 'پائین شعیب تسی آپ ہی ویکھو اسی کچھ کیا تے شکایت ہوئے گی توانو'۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی رکن پارلیمنٹ نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ ثانیہ مرزا کو ریاستی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹا یا جائے کیونکہ وہ پاکستان کی بہو ہیں۔