سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شہریت منسوخ کر دی

12:05 PM, 2 Mar, 2019

ریاض: عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت کی منسوخ کا فیصلہ سعودی فرماں رواں نے نومبر میں کیا تھا جس کا اعلان گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے کیا۔

گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اطلاع دینے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ حمزہ بن لادن کا نام 2017 سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

گزشتہ روز امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک آپریشن میں ہلاک کیا۔

مزیدخبریں