لاہور: وزیراعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے بھارتی پائلٹ کو گزشتہ رات واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے لیکن وہاں پہنچنے پر ابھے نندن کا کوئی استقبال بھی نہ ہوا۔نہ ہی انہیں کوئی خاص عزت دی گئی جب کہ بھارتی ائیرفورس کے آفیسرز نے بھی ابھے نندن کے دماغ کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
بھارتی ائیر فورس کے گرفتار پائلٹ ابھے نندن کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں واہگہ بارڈرکے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ونگ کمانڈر ابھے نندن جسے بھارتی میڈیا نے ہیرو ظاہر کیاتھا جیسے وہ جنگ جیت کر اپنے ملک جارہاہو لیکن جب اسے واہگہ بارڈر سے بھارت کے حوالے کیا جارہاتھا تو بھارتی میڈیابھارتی سرکار کے رویوں میں خاصا فرق دکھائی دیا۔
بھارتی میڈیا کے کئی تجزیہ نگاروں کا کہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت سے زیادہ تو ابھے نندن کا پاکستان میں خیال رکھاگیا ہے ۔
بھارتی پائلٹ کو بھارتی سر زمین پر قدم رکھتے ہی نہ کوئی سیلوٹ کیاگیا اور نہ پھولوں کا ہار پہنایا گیا بلکہ اس کے استقبال کے لیے جو انڈین ائیر فورس کے آفیسر آئے انہوں نے ابھے نندن کا دماغی میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک جونئیر افسر ونگ کمانڈر کو ایسے کمرے میں پکڑ کر اندر لے گئے جیسے وہ کوئی ہیرو نہیں بلکہ ان کی بے عزتی کروانے والے قیدی کو لے کر جاتے ہیں ۔
ابھے نندن کے ساتھ پاکستان کے سلوک اور بھارتی حکام کے سلوک میں فرق نے بھارتی میڈیا کی بھی آنکھیں کھول دیں ہیں مگر مودی کی پالیسی پر عمل پیرا بھارتی میڈیا پھر بھی اسے ہیرو بنانے کی ان تھک کوششیں کر رہاہے۔